عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

منگل 04 جولائی 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل اور امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائدکی کمی دیکھی گئی ہے،ٹریڈنگ کے دوران برطانوی خام تیل 75 ڈالر اور امریکی خام تیل 70 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر ٹریڈ ہو رہا ہے رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے سعودی عرب اور روس کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے لیے تیل کی پیداوار میں کم کرنے کا فیصلہ رائیگاں چلا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی وزارت توانائی نے خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل کی رضاکارانہ کمی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگست کے آخر تک پیداوار میں کمی کے حوالے سے فیصلہ قابل عمل رہے گا گزشتہ ماہ اوپیک پلس کے اجلاس میں پیداواری کوٹےکے حوالے سے رضاکارانہ کمی پر تمام تیل پیدا کرنے والے ممالک نےاتفاق کیا تھا۔ ماہرین کے مطابق یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد تیل پیدا کرنے والے ممالک قیمتوں میں کمی اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں اس لیے وہ پیداوار میں کمی کے ذریعے تیل کی قیمتوں میں اضافہ چاہتے ہیں۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گدھا بازیاب،چور گرفتار
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے