قرآن پاک کی بے حرمتی،مجرموں کو سزا دینے کےلئے سویڈن سے رابطہ کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف

پیر 03 جولائی 2023ء

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سویڈن میں ایک قبیح واقعہ پیش آیا ہے اور قرآن کریم کی ایک بار پھر بے حرمتی کی گئی، پوری ملت اسلامیہ، حکومت پاکستان اورعوام اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں پہلے بھی ایسے دل خراش واقعات پیش آچکے ہیں، واقعے سے ثابت ہوا ہے کہ سویڈن میں مسلمان اقلیت کے خلاف نفرت کا بیانیہ بنایا گیا ہے، پاکستانی حکومت اس کی نہ صرف مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ سوئس حکومت اس بیانیے کا نوٹس لے۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مجھے اطمینان ہے کہ اس معاملے پر او آئی سی نے ہنگامی اجلاس بلایا اور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور آئندہ کے لیے ایسے واقعات کی رو ک تھام کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا، پاکستان اس اجلاس اور فیصلے کی تائید کرتا ہے، ہمارا سویڈن کی حکومت سے یہ مطالبہ جائز ہے اور ہم اپنی وزارت خارجہ کے ذریعے اس مطالبے کا فالو اپ بھی کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بے پناہ کاوشوں کے بعد ڈیل ہوئی، نو ماہ میں پاکستان کو تین ارب ڈالر ملیں گے، پہلی قسط جولائی میں ملے گی جو ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی ہوگی، بلاول بھٹو زرداری کے ذریعے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے پیغام دیا ہے کہ اگر پاکستان کو مزید کوئی مدد درکار ہے تو میں حاضر ہوں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدہ ہونے سے کئی ماہ قبل سے چین نے پانچ ارب ڈالر سے ہماری مدد کی، ہم نے حالیہ کمرشل لون وقت سے قبل ادا کیے، کمرشل بینکوں کے جو قرضے رول اوور ہوئے یہ بڑی کامیابی ہے، ماضی میں بھی چین نے ہماری مدد کی اور آج بھی کی، اگر تین ماہ میں ہمیں چین سے یہ پانچ ارب ڈالر نہ ملتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا، میں یہ الفاظ زبان پر نہیں لانا چاہتا، ساتھ ہی سعودی عرب نے دو ارب ڈالر کی ہمیں یقین دہانی کرائی جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اسلامک بینک نے پیرس میں ہماری ایک ارب ڈالر سے مدد کی یقین دہانی کرادی ہے وزیراعظم نے واضح کیا کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کی یقین دہانی میں ہمارے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا بہت بڑا کردار ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟