فضائی دفاع میں نئے دور کا آغاز ،پاکستان نے ففتھ جنریشن طیاروں کی تیاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

هفته 24 جون 2023ء

ذرائع کے مطابق ترک ایرو اسپیس انڈسٹری نے 2010 میں ففتھ جنریشن طیارے کی تیاری کے پروگرام کا آغاز کیا تھا۔ ترکی کے "ٹی ایف ایکس" طیارے نے رواں برس اپنی پہلی ٹیکسی کی تھی۔ ٹی ایف ایکس طیارے کی پہلی باضابطہ پرواز رواں برس کے آخر میں متوقع ہے۔ پاک فضائیہ میں پہلا ففتھ جنریشن طیارہ 2030 میں شامل کیا جائے گا۔ ترک ایرو اسپیس انڈسٹری کے "ٹی ایف ایکس اسٹیلتھ طیارے" میں امریکی ساختہ جنرل الیکٹرک ایف ون ٹین انجن استعمال کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کے اعتراض کی صورت میں پاکستان کے پاس برطانوی ساختہ رولز رائس انجن کا آپشن بھی موجود ہے۔ ترک کمپنی برطانیہ کی رولز رائس کمپنی کے ساتھ مل کر نئے انجن کی تیاری پر بھی کام کر رہی ہے۔ پاک ترک ففتھ جنریشن طیارہ 21 میٹر طویل اور اس کے پروں کا پھیلائو 14 میٹر تک ہو گا۔ طیارے کا ٹیک آف وزن 27 ہزار 215 کلو گرام ہو گا۔ ذرائع کے مطابق طیارے کی زیادہ سے زیادہ رفتار ملک 1.8 جبکہ کومبیٹ رینج 1100 کلومیٹر ہو گی۔ طیارے پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے بی وی آر میزائلز کے ساتھ فضا سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل بھی نصب کئے جائیں گے۔ جدید AESA ریڈار کے ساتھ طیارے کا ایڈوانسڈ کاک پٹ اس کو جدید حربی تقاضوں کے مطابق فضائی جنگ میں دشمن کو پچھاڑنے کی صلاحیت دے گا۔ پاک فضائیہ ٹی ایف ایکس طیاروں کی شکل میں طویل عرصے بعد دو انجن والے فائٹر جیٹس استعمال کرے گی۔ پاکستان ترکی کے ساتھ نہ صرف ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ بلکہ بغیر پائلٹ کے فضائی پلیٹ فارمز کی بھی مشترکہ پیداوار کا آغاز کرے گا۔ ترک ائیرفورس کے سربراہ جنرل اتیلا گولان کے حالیہ دورہ پاکستان میں ففتھ جنریشن طیاروں اور بغیر پائلٹ فضائی پلیٹ فارمز کی مشترکہ پیداوار کے بارے میں ٹھوس پیشرفت سامنے آئی۔




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا