امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا گومل زم ڈیم کا دورہ

منگل 20 جون 2023ء

پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کے ہمراہ جنوبی وزیرستان میں گومل زم ڈیم کا دورہ کیا،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ گومل زم ڈیم پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کےلئے امریکہ نے پاکستان کو ایک سو تیس ملین ڈالر فراہم کئے ہیں واضح رہے کہ امریکہ پاکستان سبز اتحاد لائحہ عمل کے تحت دونوں ممالک پانی کے بہتر انتظام و انصرام، شفاف توانائی کی دستیابی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی اقدامات یقینی بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ صرف اِس واحد منصوبہ کی تکمیل کی بددولت علاقہ میں ایک لاکھ ۹۱ ہزار ایکڑ زمین مقامی کاشتکاروں کو دستیاب ہونے سے زرعی پیداوار دوگنا ہوگئی ہے ۔ مزید برآں گومل زم ڈیم ۳۰ ہزار خاندانوں کو ممکنہ سیلاب سے تحفظ فراہم کرنے کا بھی ذریعہ ثابت ہوا پاکستان کی مجموعی قومی آبی ذخیرہ صلاحیت میں بھی حیران کُن اضافہ ہوا ہے جبکہ ۲۰ ہزار گھروں کو بجلی بھی مہیا ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ گومل زم ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیمو ں کے بعد پاکستان میں امریکی اعانت سے پایہ تکمیل تک پہنچنے والا تیسرا بڑا آبی ذخیرہ ہے اور اس کا پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی حکمت عملی اور مجموعی غذائی تحفظ کے سلسلہ میں کلیدی کردار ہے۔ خیال رہے کہ ۱۷ میگا واٹ کے اضافی بجلی پیداوار کے ساتھ ڈیم قابل بھروسہ، شفاف توانائی کے حُصول کا ذریعہ ہونے کے علاوہ کاشتکاروں کو معاشرتی اور معاشی حالات کی بہتری کے لیے بااختیار بنا رہا ہے۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف