وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاملات طے پا گئے

هفته 17 جون 2023ء

تحریک لبیک پاکستان کے رہنما شفیق امینی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے مل کر طریقہ کار طےکیا ہےاور توہین مذہب کی روک تھام کے لیے مشاورت سے ایک لائحہ عمل تک پہنچے ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر ہر پاکستانی غمزدہ ہے، بے گناہ خاتون کو نہ صرف غلط سزا دی گئی اور قید میں بھی رکھا گیا ہے، پاکستان کے حالات پر کانگریس ارکان کو خط لکھنے والے ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ بھی دیکھیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر خط بھی لکھے گی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کا ایک مطالبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھی تھا، پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق طریقہ کار ٹی ایل پی کے سامنے رکھا، اسحاق ڈار نے یقین دلایا ہےکہ پیٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی آئےگی، ٹی ایل پی اور حکومت کےدرمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں، ٹی ایل پی رہنما شفیق امینی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات مان لیے ہیں، مطالبات میں تحفظ ناموس رسالت،مہنگائی کا خاتمہ اور ڈاکٹرعافیہ کا معاملہ شامل تھا، ٹی ایل پی نے مطالبات کی منظوری کےلئے پر امن لانگ مارچ کیا۔ حکمت کا شکریہ کہ لاکھوں لوگوں کے جذبات کی قدر کی اور ہمارے مطالبات مان لئے گئے،شفیق امینی کا کہنا تھا کہ غریبوں کی زندگی آسان کرنا ٹی ایل پی کا منشور ہے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں