بالی ووڈ کی امیر ترین اداکارہ کون ؟

بدھ 14 جون 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پہلے نمبر پر امیرترین اداکارہ کا اعزاز ایشوریہ رائے بچن کو حاصل ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 824 کروڑ انڈین روپے ہے، شادی کے بعد اگرچہ وہ شوبز میں کم وقت دے رہی ہیں لیکن اسکے باوجود اثاثوں کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں،فہرست میں دوسرانمبر پریانکا چوپڑا کا ہے جنہوں نے امریکی گلوکار نک جوناس سے شادی کی ہے اور وہ بالی وڈ کے ساتھ ہالی وڈ انڈسٹری میں بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت 577 کروڑ روپے ہے،فہرست میں تیسرا نمبربالی وڈ میں راج کرنے والی دیپیکا پڈوکون کا ہے جن کی اداکاری کی صلاحیتیں پوری انڈسٹری میں مشہور ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت 330 کروڑ روپے ہے،ماضی کی سپرسٹار اداکارہ مادھوری ڈکشٹ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں،ان کے اثاثوں کی مالیت 280 کروڑ روپے ہے،فہرست میں پانچویں نمبر پر کترینہ کیف موجود ہیں،کترینہ کیف کو ہندی سینما میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور وہ بالی وڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہی ہیں ان کے اثاثوں کی ویلیو 164 کروڑ روپے ہے۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟