امریکا نے تینتالیس چینی کمپنیاں ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیں

منگل 13 جون 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینتالیس کمپنیوں کی سرگرمیوں سے امریکی قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی وجہ سے ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیاہے، لسٹ میں شامل کمپنیوں پر امریکی ایکسپورٹ حاصل کرنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 31 چینی کمپنیوں کو چینی فوج اور ہائپرسونک ہتھیاروں کے لیے امریکی اشیا حاصل کرنے پر ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔ شنگھائی ٹیکنالوجی کمپنی کو ہائپرسونک ریسرچ کو سپورٹ کرنے پر لسٹ میں شامل کیا جبکہ 9 چینی اور پاکستانی کمپنیوں کو پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور دیگر ہتھیاروں میں تعاون کرنے پر لسٹ میں رکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق 2 چینی کمپنیوں کو چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مدد دینے پر شامل کیا گیا۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔