پاکستان،آزاد کشمیر اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے

منگل 13 جون 2023ء

زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں اسلام آباد اور گردو نواح کے علاوہ لاہور، گوجرانوالا، جہلم، حافظ آباد، چیچہ وطنی، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، شکر گڑھ، ظفروال، سیالکوٹ اور اطراف کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جبکہ سوات، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے،آزادکشمیر میں مظفرآباد، دھیرکوٹ، سماہنی، باغ ، وادی نیلم اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان میں زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹراورزلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر تھا، دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں بھی زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلےکے جھٹکے بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیےگئے۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر