انتیس مئی،اقوام متحدہ کے امن دستوں کے پچہتر سال مکمل

پیر 29 مئی 2023ء

یہ دن اقوامِ متحدہ کا امن برقرار رکھنے کی کاوشوں ، انسانی مصائب کے خاتمے ، جنگوں اور اندرونی تنازعات سے لیس ممالک میں دیرپا امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان جب سے اقوامِ متحدہ کا حصہ بنا ، پاکستانی بلیو ہیلمٹ نے دنیا کے تقریباً تمام برِ اعظموں میں اپنی بہادری اور زمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دیں، پاکستانی امن دستے نہایت مہارت اور لگن کے ساتھ اقوامِ متحدہ کی امن فورسز کے مشن کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، اقوامِ متحدہ کے اصولوں کے مطابق، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے، امن مشاہدہ کاروں کو ان کے مینڈیٹ مکمل کرنے کیلئے پوری مدد اور مکمل رسائی فراہم کرتا ہے، اقوام متحدہ کے امن مشنز کے دوران اب تک 171 پاکستانی فوجی، بشمول 27 افسران نے عالمی سطح پر امن کی بحالی کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جس کے اعتراف میں انھیں اقوام متحدہ کے خصوصی اعزاز سے بھی نوازا گیا، عالی سطح پر امن کی بحالی کے لئے کیے جانے والے اقدامات میں پاکستانی پیس کیپرز نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے جو مستقبل میں بھی بھرپور انداز سے جاری رہے گا،،




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر گدھا بازیاب،چور گرفتار
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے