ٹیپو سلطان کی تلوار چودہ ملین پاؤنڈ میں نیلام

جمعرات 25 مئی 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برصغیر میں جنگ آزادی کے ہیرو، مزاحمت و بہادری کا استعارہ اور شیر میسور کے نام سے مشہور ٹیپو سلطان کی تلوار فنِ ثقافت اور اسلحہ سازی کی مہارت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔ تلوار 18 ویں صدی میں میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کے نجی کوارٹر سے ملی تھی۔ ٹیپو سلطان کو دھوکے سے ان کے چند ساتھیوں نے غداری کرتے ہوئے قتل کروانے میں برطانوی فوج کی مدد کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق نوادرات سے لگاؤ رکھنے والا کون شخص ہوگا جو برصغیر کے بہادر اور جوان سپہ سالار حکمراں کی تلوار خریدنا نہ چاہتا ہو۔ نیلامی کے منتظموں کو امید نہ تھی کہ تلوار کی قیمت اتنی لگ جائے گی تاہم بولی کا آغاز ہی کانٹے دار ہوا۔ٹیپو سلطان کی تلوار 14 ملین پاؤنڈز میں فروخت ہوئی رپورٹس کے مطابق ٹیپو سلطان کے قتل کے بعد ان کی یہ تلوار برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیرڈ کو ان کی ہمت کے نشان کے طور پر دی گئی تھی




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا