سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی پیپلز پارٹی میں شامل

بدھ 24 مئی 2023ء

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس میں عثمان ترکئی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عثمان ترکئی کا کہنا تھا کہ ہم کسی پارٹی میں نہیں اپنے گھر واپس آئے ہیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر پی پی پی قیادت کا شکر گزار ہوں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کیلئے جدوجہد کی۔ نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءفیصل کریم کنڈی کا کہنا تھاکہ عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی بیگم کی فکر ہے، عمران خان نے دوسروں کی بیماری کا مذاق اڑایا لیکن خود پلستر جیب میں لیے پھرتے رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عثمان ترکئی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور