نیو یارک ڈوب رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

پیر 22 مئی 2023ء

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یو ایس جیولوجیکل سروے اور یونیورسٹی آف روڈ آئی لینڈ کی ٹیم کی حالیہ تحقیق کے مطابق شہر کی بلند عمارتوں کے وزن کی وجہ سے شہر ہر سال 1 سے 2 ملی میٹر ڈوب رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق نیو یارک شہر کی تمام عمارتوں کا وزن تقریباً 842 ملین ٹن ہے۔ نیو یارک کے ساحل، دریا یا جھیل کے کنارے پر تعمیر کی جانے والی ہر عمارت آنے والے دنوں میں سیلاب کے خطرے میں اضافہ کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ یو ایس جیولیوجکل سروے نے خبردار کیا ہے کہ اگلی بار سمندری طوفان جب بحر اوقیانوس کے ساحل کا رخ کرے گا تو نیو یارک کو سیلابی پانی میں ڈوب جانے کے زیادہ خطرے میں ڈال دے گا۔وارننگ مین کہا گیا ہے کہ شہر میں نئی عمارتیں بنانے سے متعلق حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی