شہداٗ ہمارے ماتھے کا جھومر،یادگاروں کی بے حرمتی کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے،آرمی چیف

بدھ 17 مئی 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا، گیریژن آمد پر آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے قوم کے فخر، عزت و وقار کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آرمی چیف نے کہا کہ شہدا ء ہمارے ماتھے کا جُھومر ہیں جن سے آخرت میں اعلیٰ مقام کا وعدہ کیا گیا ہے، پاکستانی عوام کے دلوں میں شہداء کا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا۔ریاستِ پاکستان اور مسلح افواج تمام شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں اور مستقل طور پر ان کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،آرمی چیف نے کہا کہ کسی کو بھی شہدا ء اور ان کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، شہداء مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری اہلکاروں اور پاکستان کے عوام کے لیے حوصلہ اور فخر کا باعث ہیں، آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی میں ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پیش آنے والے المناک واقعات کی دوبارہ کسی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی، آرمی چیف نے رینک اینڈ فائل کے سامنے اس عزّم کو ایک بار پھر دہرایا کہ یوم سیاہ نومئی پر قوم کی توہین کرنیوالے تمام ذمہ داران کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا آرمی چیف نے ماتحت فارمیشنز کی محنت، لگن، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، آرمی چیف نے فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور اندرونی اور بیرونی چیلنجز بشمول پروپیگنڈہ وار فئیر سے نمٹنے کے لئے ہر طرح کی تیاری پر توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ نے اُن کا استقبال کیا،،




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم