نو مئی کو توڑ پھوڑ میں ملوث تمام کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،آرمی چیف

هفته 13 مئی 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ قابلیت، کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور کے افسران سے اپنے خطاب کے دوران قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ ’’ہم امن و استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور امن و استحکام کیلئے جاری اس عمل کو خراب کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں،‘ انہوں نے زور دیا کہ مسلح افواج اپنی تنصیبات کے تقدس اور سلامتی کو پامال کرنے یا توڑ پھوڑ کی مزید کسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 9 مئی، یوم سیاہ کے موقع پر توڑ پھوڑ کرنے کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اکسانے والوں اور ان پر عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معلومات کی جنگ کے چیلنجوں اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششوں کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصر کی جانب سے مسلح افواج کو نشانہ بنانے کے لئے بدنیتی سے پورے زور و شور سے کوشش کی جا رہی ہیں، انہوں نے عہد کیا کہ پاکستانی عوام کی حمایت سے ایسی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا، قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم برگر کی قیمت سات سو ڈالر
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی