نویں جائزہ اجلاس کی کامیابی کےلئے پاکستان کو اضافی فنڈنگ درکار ہوگی، آئی ایم ایف

جمعه 12 مئی 2023ء

واشنگٹن میں آئی ایم ایف ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی درکار ہے، پاکستان کے بیرونی شراکت داروں کی طرف سےطے شدہ فنانسنگ خوش آئند ہے اور دوست ممالک سے پاکستان کی فنڈنگ کا خیر مقدم کرتے ہیں ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ 9 ویں جائزے کی کامیابی کے لیے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے،پاکستانی حکام کےساتھ قرض پروگرام کی بحالی کےلیےمسلسل کوششوں میں مصروف ہیں،پاکستان کی معیشت جمود کا شکار ہے اور پاکستان کو بیلنس آف پے منٹس کے لیے ادائیگیوں کی ضرورت ہے،اس حوالے سے پاکستان کو مسائل کا سامنا ہے ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے سنگین نقصان پہنچا ہے، پاکستان کی معیشت سبسڈیز اور ٹیکس کی مزید چھوٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ