پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا تنازعہ ختم،معطلی کے احکامات واپس

منگل 09 مئی 2023ء

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مابین معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے،دونوں وکلا تنظیموں نے ایک دوسرے کے خلاف اقدامات واپس لینے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا،پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری کو ڈی سیٹ کرنےکا فیصلہ واپس لے لیا،دونوں وکلا تنظیموں نے ایک دوسرے کے خلاف اقدامات واپس لینے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا جس پر عدالت نے معاملہ نمٹا دیا، کمرہ عدالت میں دونوں وکلاء تنظیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر معاملات میں دخل اندازی کے الزامات پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا جب معاملہ ختم ہو رہا ہے تو ایک دوسرے پر الزام تراشی بند کی جائے۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ