ڈاکٹر عافیہ سے انکی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات طے،پانچ سال کا امریکی ویزہ جاری

پیر 08 مئی 2023ء

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور پاکستان منتقلی کے حوالے سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ کی عافیہ سے ملاقات کےلئے معاملات طے پا گئے ہیں اور اس حوالے سے انہیں پانچ سال کو امریکی ویزہ بھی مل گیا ہے ایڈ یشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ فوزیہ صدیقی عافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تک تین دن کے دوران امریکی جیل میں ملاقات کریں گی۔ امریکی وکیل کلائیو سمتھ بھی عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے۔ عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ وزارت خارجہ عافیہ صدیقی کے نفسیاتی چیک اپ کے لئے انڈیپنڈنٹ ڈاکٹر فراہمی میں مدد کرے ، عافیہ صدیقی سے متعلق دستاویزات ، معلومات وکیل سے شئیر کیں جائیں ، امریکی وکیل کلائیو سمتھ یقین دہانی کرائیں گے معلومات عافیہ صدیقی کیس کے علاؤہ استعمال نہیں ہوں گی ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت تیس جون تک ملتوی کردی




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا