ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،وزیراعظم شہباز شریف

جمعه 28 اپریل 2023ء

پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان رسالپور میں پاسنگ آئوٹ پریڈ تقریب سےسے خطاب کے دوران وزیراعظم پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی،ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی اکیڈمی میں اعلیٰ معیار اور ڈسپلن دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، پاس آئوٹ ہونےوالے کیڈٹس مستقبل کا اثاثہ ہیں، ان کیڈٹس کو کامیابی ان کی مسلسل محنت اورغیرمتزلزل عزم کے باعث ملی ہے، پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے فروری 2019 میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،گزشتہ دو عشروں کے دوران قوم نے دہشت گردی ، انتہاپسندی اورشدت پسندی کا سامنا کیا ، پاک فوج سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس ناسورکا جوانمردی سے مقابلہ کیا ،پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پرکھڑی ہے،یقین ہے کہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں پر پورا اتریں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کوموسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد چیلنجز درپیش ہیں ، پاکستان کو معاشی مسائل کا سامنا ہے ، معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے کےلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں،اسلئےمیثاق معیشت چاہتے ہیں،عالی معاشی بحران سے پاکستانی عوام کو متاثر نہیں ہونے دیں گے، جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے، اللہ تعالیٰ ملک کی ترقی کےلئے ہمیں مل کرکام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے تاہم ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کررہا ہے ، اگست 2019 سے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرکو کھلی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے، کشمیر کا دیرینہ تنازعہ کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے کیونکہ اس تنازعہ کو حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام ملکوں بالخصوص ہمسایہ ممالک سے دوطرفہ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، خطے میں امن کےلئے ہمسایہ ممالک سے ملکر کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین منظم اور پیشہ ور پاک فضائیہ کی سربراہی پرپاک فضائیہ کی سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاس ہونے والے کیڈٹس کوبیج لگائے ۔ انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب،پاک فضائیہ کی سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔