جنگ زدہ سوڈان سے پاکستانیوں کا انخلاء شروع

پیر 24 اپریل 2023ء

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق پورٹ سوڈان پہنچنے والے427 پاکستانیوں کی رہائش ، خوراک کا انتظام بھی حکومت پاکستان نے کیا ہے ،72 گھنٹے سے جاری مسلسل کوششیں رنگ لے آئیں، جنگ زدہ سوڈان سے خصوصی طیاروں کے ذریعے پاکستانیوں کی واپسی شروع ہو گیا ہے، پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے دوست ممالک اور خطے میں پاکستانی سفارت خانے مدد کر رہے ہیں ،وزیراعظم کی وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری، وزیر مملکت حناربانی کھر، وزارت خارجہ کے حکام، سوڈان میں پاکستانی سفیر کو شاباش دی ہے،وزیراعظم کی عسکری حکام اور تمام متعلقہ ذمہ داران کی فرض شناسی، شاندار مہارت سے انخلاء کی جامع حکمت عملی کی تیاری اور کامیابی سے اس پر عملدرآمد کی تعریف بھی کیوزیراعظم نےفضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو خصوصی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا ترجمان کےمطابق سوڈان میں جنگ کی وجہ سے پاکستانیوں کے انخلاء میں مشکلات اور خطرات کا سامنا تھا ،حکومت پاکستان نے پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے محفوظ راستوں کا تعین کیا،پاکستانیوں کو چھوٹے چھوٹے گروہوں کی شکل میں خرطوم سے محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے،برادر ممالک سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے پاکستانیوں کے انخلاء میں خصوصی معاونت کی وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں کے انخلاء میں مدد کرنے پر سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے ترجمان کے مطابق سوڈان میں محصور پاکستانیوں کی سلامتی اور تحفظ سے متلعق اقدامات کی مسلسل نگرانی جاری تھی،سوڈان میں پاکستانی سفارت خانہ محصور پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے سوڈان میں پاکستانی سفارت خانے میں ہیلپ لائن قائم ہے جس پر رابطہ کیا جاسکتا ہے




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان