جلد کے کینسر کے علاج میں پیش رفت،بیکٹریا سے علاج ممکن؟؟

پیر 17 اپریل 2023ء

نئی تحقیق کے مطابق جانداروں کی جلد میں پائے جانے والے بیکٹیریا کو کچھ بدل کر کینسر کے علاج کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ یہ بیکٹیریا چوہوں کی روئیں بھری کھال میں عام پایا جاتا ہے جسے ’اسٹائفیلوکوکسس ایپی ڈرمائڈس‘ کا نام دیا گیا ہے۔جنیاتی طور پر تبدیل ہونے کے بعد بیکٹیریا جلد کے سرطان کے خلاف ایک ہتھیار بن گیا اور سرطان کا قلع قمع کردیا۔ تاہم اس عمل میں جلن اور کسی منفی اثرات کو نوٹ نہیں کیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تحقیق ڈاکٹر مائیکل فش باخ اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے جسے وہ ایک جادوئی عمل قرار دے رہے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق چوہے کی جلد پر شدید قسم کی سرطانی رسولیوں تھیں ۔ ہم نے صرف یہ کیا کہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ بیکٹیریا کی کالونی کو روئی پر لگایا اور جلد پر رگڑ دیا۔ بیکٹیریا نے خود ہی سرطانی پھوڑے کو ٹارگٹ کیا۔ سائنسدانوں کے مطابق غورکرنے پرمعلوم ہوا کہ جلد کی گہرائی میں سی ڈی ایٹ ٹی سیل پائے جاتے ہیں جو جسمانی دفاعی خلیات ہیں ۔ یہ کینسر سے بھی لڑتے ہیں اور کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں توقع ہے کہ اگر بڑی کامیابی ملی تو شاید انسانی جلد کا کینسر بھی اسی طرح ختم کرنا ممکن ہوگا




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟