کرک میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ ملکر شہد کا پروسیسنگ پلانٹ لگائیں گی

جمعه 14 اپریل 2023ء

ضلع کرک صوبہ خیبر پختونخواہ کے وسط میں واقع ایک چھوٹا سا ضلع ہے، جو بیر کے خالص شہد کے لیے بے حد مشہور ہے، جس کی سالانہ پیداوار 1500 ٹن سے زائد ہے، ضلع کرک کے لوگ بیری کا نہایت عمدہ شہد پیدا کر رہے ہیں ، شہد کی پروسیسنگ میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث علاقہ مکین قیمتی شہد سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں، شہد کی پروسیسنگ کے لیے پاک فوج نے ضلع کرک کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شہد پروسیسنگ پلانٹ لگانے کا عزم کیا تاکہ علاقہ مکینوں کیلئے سیر حاصل فوائد کے اسباب مہیا کئے جا سکیں، اس اقدام کو عملی شکل دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، جس میں اس بڑے منصوبے کو نو ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کیا جائے گا، شہد کی پروسیسنگ کی وجہ سے اس علاقے کے لوگوں کے روزگار میں بہتری آئے گی اور علاقہ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا،،




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف