عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدت کے دوران نکاح کا معاملہ،مفتی سعید کا عدالت میں بیان ریکارڈ

بدھ 12 اپریل 2023ء

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نصر من اللہ نے کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی محمد سعید احمد کا بیان عدالت نے قلمبند کر لیا مفتی محمد سعید خان نے بیان میں بتایا کہ میری 62 سال عمرہے، مدرسے میں پرنسپل ہوں،یکم جنوری 2018 کو عمران خان نے مجھ سے کال پر رابطہ کیا،عمران خان سے اچھے تعلقات تھے، ان کی کور کمیٹی کا ممبر تھاعمران خان نے مجھ سے کہا میرا نکاح بشریٰ بی بی سے پڑھوا دو،عمران خان نے کہا نکاح پڑھانے کے لیے لاہور جانا یے،عمران خان مجھے اپنے ساتھ لاہور کے علاقے ڈیفینس کی کوٹھی میں لے گئے بشریٰ بی بی کے ساتھ ایک خاتون نے خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کیا،خاتون سے میں نے پوچھاکہ کیا بشریٰ بی بی کا نکاح شرعی طور پر ہوسکتایے؟ خاتون نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کے نکاح کی تمام شرعی شرائط مکمل ہیں،خاتون نے بتایاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا جاسکتا ہے، یکم جنوری 2018 کو خاتون کی یقین دہانی پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھا دیا،عمران خان نے بتایاکہ پہلا نکاح غیرشرعی تھا،عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سب جانتے ہوئے بھی نکاح اور شادی کی تقریب منقعد کی،عمران خان نے درخواست کی کہ بشریٰ بی بی سے دوبارہ نکاح پڑھانا ہے،عمران خان نے کہاکہ پہلے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کا عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہواتھا،رمضان المبارک کا چوتھا دن تھا، تراویح کے بعد درخواست گزار محمد حنیف میرے پاس ائے،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں کابیان عدالت میں قلمبند کر لیا




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں