عمان کی ثالثی کامیاب،سعودی عرب اور حوثیوں میں جنگ بندی پر اتفاق

اتوار 09 اپریل 2023ء

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کا مقصد دو سال کی عبوری سیٹ اپ پر تین ماہ میں مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے جبکہ یمن کے سرکاری ذرائع نے چھ ماہ کی جنگ بندی پر اتفاق کا دعویٰ کیا ہے۔۔ حوثیوں نے تصدیق کی ہے کہ انکے تیرہ قیدی سعودی عرب نے رہا کر دیئے ہیں جو صنعاء پہنچ گئے ہیں جبکہ قبل ازیں حوثیوں نے ایک سعودی قیدی رہا کیا تھا فریقین کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کے بعد عرب اتحاد نے فروری میں یمن پر عائد پابندیوں میں نرمی کی تھی جس کے بعد یمن کی جنوبی بندرگاہ پر تجارت شروع ہوگئی تھی،یمن کے مطابق اب کمرشل بحری جہاز جنوبی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو سکیں گے۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف