ترک صدر طیب اردوان بھی امریکہ کے خلاف پھٹ پڑے

منگل 04 اپریل 2023ء

۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل حزب اختلاف سے ملاقات کرنے پر امریکی سفیر کو شرم آنی چاہیے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر عقل استعمال کریں وہ مسٹر کمال سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ترکیہ میں ان کا رابطہ صرف صدر سے ہونا چاہیے۔ طیب اردوان نے امریکی سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے اب بات چیت کے لیے بند ہو گئے ہیں اب آپ سے ملاقات نہیں ہوگی ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو سبق سکھانا ہے تاکہ انہیں معلوم ہوجائےکہ ایک سفیر کے فرائض کیا ہوتے ہیں اور وہ کیسے کام کرتا ہے۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی