ایرانی علاقے سے دہشتگردوں کی فائرنگ،چار پاکستانی سیکیورٹی اہلکار شہید

هفته 01 اپریل 2023ء

،، آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاک ایران بارڈر پر ایرانی حدود سے دہشت گردوں کے ایک گروہ نے پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی، جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے سرحدی گشت پر تھے، فائرنگ سے 4 اہلکار نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شدید زخمی ہوگئے، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا پائے اور شہید ہوگئے، پاکستان کی جانب سے ایرانی حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے، تاکہ ایرانی سرزمین سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے اور ایران مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے،،




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟