صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی

جمعه 31 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے سنیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس واپس لینے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے ریفرنس واپس لینے کی منظوری آئین کے آرٹیکل اڑتالیس ایک کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم نے گزشتہ روز ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کی تھی دوسری جانب صدر مملکت نے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ انیس احمد شہزاد کے حق میں سند اختیار پر بھی دستخط کر دیے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار