بھارت کا جنگی جنون،ساڑھے آٹھ ارب ڈالر نئے ہتھیاروں کی خریداری کےلئے مختص

هفته 18 مارچ 2023ء

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کیلئے ہتھیاروں کے حصول کی منظوری دینے والی کونسل نے ساڑھے آٹھ ارب ڈالرز کے آرڈرز کی منظوری دے دی ہے، اسلحہ خریداری کےتمام آرڈر بھارتی کمپنیوں کو ہی دیے جائیں گے۔ بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارتی بحریہ کیلئے پانچ سو ساٹھ ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، بحریہ کیلئے دو سو اضافی براہموس میزائل، پچاس ہیلی کاپٹر اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کی خریداری کی جائیگی بھارتی وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ کیلئے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں جبکہ فوج کیلئے ایک سو پچپن ملی میٹر باون کیلیبر کی توپوں کی منظوری دی گئی ہے، فوج کیلئے توپوں کو کھینچنے والی گاڑیوں سمیت دوسری طاقتور گاڑیوں کی خریداری کی بھی منظوری دے دی گئی ہے




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گدھا بازیاب،چور گرفتار
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد