پاکستان کاایٹمی اور میزائل پروگرام کسی مذاکرات کا حصہ نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

جمعه 17 مارچ 2023ء

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے مابین تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہے, اسلام آباد میں او آئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کے دوران ایران اور سعودی عرب کے وزرائےخارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی پاکستان ایران اور سعودی عرب کے دیگر دوستوں کی طرح ایران و سعودی عرب تعلقات بحالی کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا تاہم ہم چین سے ان تعلقات کی بحالی کا کریڈٹ نہیں لے سکتے اور چینی کردار کو سراہتے ہیں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ آج وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری بھارت میں ہونے والے ایس سی او کے ہیڈز آف ٹوورازم اجلاس سے خطاب کریں گے بطور ایک فعال رکن پاکستان ایس سی او کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتا ہے پاکستان نے بھارت میں چند ماہ بعد ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا ابھی فیصلہ نہیں کیا تمام زاویوں سے جائزہ لے رہے ہیں دفتر خارجہ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری و میزائل پروگرام پر کسی سے گفتگو نہیں ہو رہی کسی بھی حکومت یا مالیاتی فورم پر میزائل یا جوہری پروگرام ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف