سپریم کورٹ نے نیب سے آج تک ریکوری کی مکمل رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 16 مارچ 2023ء

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے کہا بتایا جائے اب تک کتنی ریکوری ہوئی اور پیسہ کہاں گیا؟ کس صوبے اور وفاقی حکومت کو کتنا پیسہ جمع کرایا؟ عدالت نے تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سرکاری اداروں، بینکوں اور عوام کو واپس کیے گئے پیسے کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تمام تفصیلات آئندہ سماعت تک جمع کرائیں پھر جائزہ لیں گے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے نیب ترامیم سے اب بے نامی اور آمدن سے زائد اثاثے ثابت کرنا نیب کی ذمہ داری ہے، نیب ترامیم کے مطابق بےنامی کی مالی ادائیگی کا ثبوت بھی نیب نے دینا ہے،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا بے نامی جائیدادیں بنانے والے کی مالی ادائیگی کا ریکارڈ ثابت کرنے ہی کے لیے کیس بنایا جاتا ہے، نیب قانون کے مطابق بے نامی دار میں صرف خاوند یا اہلیہ، رشتہ دار یا ملازم ہو سکتے ہیں،نیب ترامیم نے قانون کا دائرہ بڑھانے کے بجائے محدود کر دیا ہے، پراسیکیوشن کسی صورت بے نامی پراپرٹیز کو ثابت نہیں کر سکتی جب تک متاثرہ فریق ثبوت نہ دے، وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب دیا اس ترمیم کا مقصد یہ ہے کہ نیب کسی پر بے وجہ الزامات عائد کر کے کارروائی نہ کرے،ترامیم کے بعد نیب کو کسی پر الزامات عائد کرنے سے پہلے ٹھوس ثبوت دینا ہوں گے، کیس کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گدھا بازیاب،چور گرفتار