مودی سرکار مسلمانوں کے حقوق کےتحفظ میں ناکام،اندیا ٹوڈے نےہندو انتہا پسندوں اور پولیس گٹھ جوڑ کا بھانڈہ پھوڑ دیا

پیر 13 مارچ 2023ء

تفصیلات کے مطابق مُودی کے ہندوستان میں گاؤ ماتا انسانی جانوں سے زیادہ قیمتیں ہوگئی انتہا پسند گاؤ رکشک گاؤ ماتا کے تحفظ کے نام پر بے گُناہ مسلمانوں کا خون بہانے لگی بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس انتہا پسند ہندوؤں کے ساتھ مل کر نہتے مسلمانوں کا خون بہانے لگی،گاؤ رکشک بریگیڈ مویشی گاڑیوں پر دھاوا بول کر مسلمانوں کو قتل اور مویشی ہتھیا لیتے ہیں سربراہ گاؤ رکشک بریگیڈ رمیش کمار کا کہنا ہے کہ ہم پولیس کے لئے اے ٹی ایم کا کردار ادا کرتے ہیں۔ہم بندے پولیس کے حوالے کرتے ہیں، پولیس ر شوت لے کر چھوڑ دیتی ہے۔ رمیش کمار کے مطابق بعض واقعات میں پولیس ہمارے بندوں کے ساتھ گاؤ رکشک کارروائیوں میں بھی حصہ لیتی ہے۔ بعض اوقات اطلاع ملنے پر پولیس گاؤ رکشک بریگیڈ کو کارروائی کا کہہ دیتی ہے۔گاؤ رکشک کارروائیوں کے دوران مسلمانوں کو قتل کرنا بالکل بھی مشکل نہیں۔ رمیش کمار کے مطابق اُس کی تنظیم کے پاس23یا24لائسنس یافتہ ہتھیار ہیں رمیش کمار نے دعویٰ کیا کہ ہندو انتہا پسند گولیاں اور اسلحہٰ رضا کارانہ طور پر مسلمانوں کو قتل کرنے کی شرط پر عطیہ کرتے ہیں ہریانہ کے ضلع نوح میں گاؤ رکشک تنظیم کے کارکن ٹھاکر منیش کے مطابق بعض کارروائیوں کے دوران جتھا انصاف پر بھی اُکسایا جاتا ہے،پولیس گاؤ رکشکوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے اُن کا ساتھ دیتی ہے، ڈی ایس پی ستیش کمار کے مطابق مویشی سمگلنگ اور گائے کو زبح کرنے کے الزام میں آئے مسلمانوں کو گرفتار کرنے کی بجائے واپس جتھو ں کے حوالے کر دیتی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگر ہم مسلمانوں کا ساتھ دیں تو ہمیں غدار قرار دے دیا جاتا ہےمُودی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد بیاسی واقعات میں اب تک تینتالیس بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے پندرہ فروری دوہزار تئیس کو راجستھان کے ضلع بھر ت پور میں دومسلمان نوجوانوں کو گاؤ رکشک بریگیڈ نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیاتھا،ضلعی پولیس کا دونوں نوجوانوں کو تحویل میں لینے سے انکار، واپس جتھے کے حوالے کر دیااور سولہ فروری کو دونوں نواجوانوں کی جلی ہوئی لاشیں گاڑی سے برآمد ہوئیں انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق صرف دہلی میں دو سوگاؤ رکشک بریگیڈ ہیں ،دی گارڈین کی دوہزار سولہ کی رپورٹ کے مطابق گاؤ رکشک بریگیڈ کی اوسط تعداد پانچ ہزار ہے ان تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوا سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے مسلمانوں کے خون میں ڈوبے گوشت کی برآمد پر پابندی نہیں لگا دینی چاہیے؟ اورکیا مُودی کاہندوستان بیس کروڑ مسلمانوں کے لئے محفوظ ہے؟




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟