سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور مسلم لیگ میں شامل

اتوار 12 مارچ 2023ء

ترجمان مسلم لیگ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ہاؤس میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا سابق گورنر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کیا سب کاکہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین وضع دار سیاستدان ہیں اسلئے انکے ساتھ چلنا چاہیئے۔چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ مل کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری شجاعت حسین ، طارق بشیر چیمہ،چوہدری شافع حسین،طارق حسن اور مصطفیٰ ملک بھی چوہدری سرور کے ہمراہ سٹیج پر موجود تھے۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم