ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران کو اٹھائیس فروری کو عدالت پیش ہونے کا حکم

هفته 25 فروری 2023ء

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں پیش ہوئے وکیل نعیم پنجوتھہ نےکہا کہ اسلام آبادہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان اٹھائیس فروری کوبینکنگ کورٹ میں پیش ہوں۔عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی کاپی بھی بینکنگ کورٹ میں جمع کرادی گئی۔ عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں عمران خان کو اٹھائیس فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت اٹھائیس فروری تک ملتوی کردی گئی




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں