دہشت گردوں کا حملہ ناکام،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی،آٹھ دہشتگرد مارے گئے

جمعرات 23 فروری 2023ء

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا، تاہم اہلکاروں کے چوکنا ہونے پر بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کی بزدلانہ کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے فوری طور پر فالو اپ آپریشن بھی شروع کیا، اور مزہبند کے پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے کا پتہ چلایا، جوابی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ صوبے میں بڑی قربانیوں سے حاصل کردہ امن کو تباہ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے،،




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟