پنجاب اور کے پی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا معاملہ،از خود نوٹس کی سماعت کل تک ملتوی

جمعرات 23 فروری 2023ء

. چیف جسٹس کی سربراہی میں 9رکنی لارجربینچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے 3 معاملات کوسنناہے صدر مملکت نے نو اپریل کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کیلٸے انتخابات کا اعلان کیا دیکھناہے اسمبلیوں کی تحلیل کےبعد الیکشن تاریخ دینےکا اختیارکس کاہے.جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ازخود نوٹس پرتحفظات ہیں، ہمارے سامنے دو اسمبلیوں کےاسپیکردرخواست دے چکے ہیں جبکہ ازخود نوٹس جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کے نوٹ پرلیا گیا.اس کیس میں چیف الیکشن کمشنرکوبھی بلایا گیاہے جوکہ فریق ہی نہیں تھے، ان حالات میں رائے ہے یہ کیس 184(3) کانہیں بنتا چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ازخود نوٹس بعد میں لیا پہلےاسپیکرزکی درخواستیں دائرہوئیں، انتحابات کا ایشووضاحت طلب ہے، وقت کم ہے لمبی سماعت نہیں کرسکتے. اٹارنی جنرل نے مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا سیاسی جماعتوں اور پاکستان بار کونسل کو بھی سنا جائے چیف جسٹس نے کہاکہ ہم صرف چند ضروری باتوں تک محدود رہیں گے ہائیکورٹ میں معاملہ زیرالتواتھا مگرکوئی فیصلہ نہیں ہوپارہا تھا. ‏آرٹیکل دو سو چوبیس کہتاہے نوے روزمیں انتخابات ہونگے. جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے یہاں ایشوہے کہ اسمبلی کی تحلیل اورعام انتخابات کیسے ہونگے. جسٹس اطہرمن االلہ نے کہا اہم ایشوہے جس کا مقصد ٹرانسپرنسی اورعدالتوں پراعتماد کی بات ہے. عدالت نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو گورنر کی مشاورت سے تاریخ دینے کا کہا۔ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے چھ ہفتے بعد بھی انتحابات کی تاریخ کا معاملہ عدالتوں میں زیر التواء ہے. آئین نوے دنوں میں الیکشن کا کہتا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے عدالت کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ کسی وزیراعلی نے پارٹی صدر یا پارٹی کی منشا پر اسمبلی تحلیل تو نہیں کی؟ عدالت نے اٹارنی جنرل ، ایڈوکیٹ جرنلز، پاکستان بار کونسل کے واٸس چٸیرمین ،حکومت میں شامل تمام جماعتوں، الیکشن کمیشن ، صوباٸی چیف سیکرٹریز کونوٹس جاری کردیا اور کہا پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا میں آنیوالی خبروں کو نوٹس تصور کیا جائے، کیس کی سماعت جمعہ تک کیلئے ملتوی کر دی گئی




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ