سابق وفاقی وزیر شیخ رشید اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے

جمعرات 16 فروری 2023ء

، اسلام آباد ہائی کورٹ سے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت ملنے کے بعد سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، رہائی کے بعداڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں نے شیخ رشید کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں شیخ رشید احمد نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ پندرہ دن سسرال میں رہ کر آئے ہیں گھبرانے والے نہیں پہلے بھی ساڑھے سات سال یہاں سے قید کاٹ کر نکلا ہوں. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ سچ اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز کہتی ہیں یہ انکی حکومت نہیں، پاکستان کو اللہ کے بعد عدلیہ بچا سکتی ہے، اپنا آدھا سامان جیل میں چھوڑ آیا ہوں، کال دی گئی تو دوبارہ گرفتاری دوں گا، سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو معاف کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ہائیڈ آوٹ پر رکھا، جو لوگ میرے فون میری گھڑیاں میرے پیسے لے گئے ان سے کہتا ہوں میرا سارا سامان واپس پہنچا دو ورنہ مقدمہ کرونگا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ کے بعد انتخابات بچا سکتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور کو سلام کرتا ہوں، کل تین بجے لال حویلی کے باہر خطاب کرو گا،ان کا کہنا تھا کہ انکی کسی سے لڑائی نہیں




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار