چینی غبارے کی پرواز کا معاملہ،امریکی وزیر خارجہ کا دورہ چین منسوخ

هفته 04 فروری 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کا شیڈول دورہ چین منسوخ کر دیا گیا،چینی غبارے کی امریکی فضائی حدود کی خلاف ورزی ٹونی بلنکن کے دورے کی منسوخی کی وجہ بنی،امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ چینی غبارہ امریکہ کے حساس علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا دوسری طرف چین نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کی حدود میں پرواز کرنے والا غبارہ چین کا ہے تاہم چینی وزارت خارجہ نے وضاحت میں کہا ہے کہ غبارہ بنیادی طور پر ایئر شپ ہے جو مسوم سے متعلق معلومات کےلئے استعمال ہوتا ہے،ایئر شپ اپنے راستے سے بھٹک کر امریکی حدود میں گیا جس پر افسوس ہے،معاملے پر امریکی حکام سے بات چیت جاری رکھی جائے گی واضح رہے کہ پینٹاگون کے مطابق بدھ کے روز شمال مغربی ریاست مونٹانا کے اوپر غبارہ پرواز کرتے دیکھا گیا تھا۔ اس علاقے میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ اور دیکھ بھال کرنے کےلئے ایئر فورس کا مرکز ہے،غبارے کی موجودگی پر مونٹانا کے بلنگز ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک کو مختصر عرصے کے لیے روک دیا گیا تھا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کےلئے امریکی جنگی طیاروں کو متحرک کر دیا گیا تھا




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم