آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاپشاور پولیس لائنز کا دورہ

جمعه 03 فروری 2023ء

،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کے مقام کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کے پی پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بہادری اور کردار کو سراہا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ کے پی پولیس بلاشبہ بہادر اور جری فورس ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر جنگ لڑی ہے، ارمی چیف نے کے پی پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے عزم اور بلند حوصلے کو بھی سراہا اور مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہم بحیثیت قوم دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور انشاء اللہ مل کر پائیدار امن یقینی بنائیں گے،،




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف