امریکہ میں سرکاری دفاتر اور ڈیوائسز پرٹک ٹاک استعمال کرنےکی پابندی،بل سینیٹ سے منظور

جمعه 16 دسمبر 2022ء

دو امریکی ریاستوں میں ٹک ٹاک پر پابندی،امریکی سینیٹ کی جانب سے ملازمین پر حکومتی ڈیوائسز پر ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی کا بل منظور،ایوان نمائندگان سے اگلے ہفتے منظوری متوقع چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے متعلق قومی سلامتی خطرات کے پیش نظر امریکا میں مزید دو ریاستوں الاباما اور یوٹاہ نے پابندی عائد کردی ہے،جبکہ اس سے قبل ٹیکساس، میری لینڈ، نیبراسکا، ساؤتھ کیرولائنا اور ساؤتھ ڈیکوٹا نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر رکھی ہے،واضح رہے کہ امریکہ نے چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ پر قومی سلامتی کے خطرات کی وجہ سے پابندی عائد کی ہے، ٹک ٹاک پر پابندی کا سینیٹ سے منظور کردہ بل ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد صدر کے پاس حتمی منظوری کےلئے جائے گا ٹک ٹاک کے استعمال پر امریکہ میں پابندی کا عمل صدر ٹرمپ کے دور میں شروع ہوا تھا جس کے لئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چینی حکومت ان ایپ کی مدد سے ڈیٹا کی تفصیلات حاصل کر سکتی ہے اس لیے یہ ملک کی قومی سلامتی کے لیے یہ خطرہ ہیں، چینی ایپ کے ترجمان نے امریکہ کے اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا ہے




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار