کامسیٹس یونیورسٹی،پرچے میں غیر اخلاقی سوال کا معاملہ،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار

پیر 05 جون 2023ء

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے کامسٹس یونیورسٹی کے امتحان میں ایک پرچے میں غیراخلاقی سوال شامل کرنے کے معاملے پر قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہوگئی، رپورٹ میں لیکچررپر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق لیکچرر خیر البشرسے ملاقات ہو سکی، نہ ہی رابطہ ہوا۔انکوائری کمیٹی نے وزٹنگ فیکلٹی ممبر پر ایف آئی آر درج کرانے اور کیس وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سپرد کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے ذریعے ہی وزٹنگ فیکلٹی ممبر سے اصل حقائق کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔ کمیٹی نے ایچ ای سی کے ذریعے لیکچرر پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کوئز کو ریگولیٹ کرنے کی تجویز بھی دے دی۔ انکوائری کمیٹی رپورٹ کے مطابق کوئز کو مکمل طور پر ٹیچر کی صوابدید پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔ کمیٹی نے وزٹنگ فیکلٹی کی بھرتی، انٹرویو پینل میں سائیکلوجسٹ شامل کرنے کی تجویز بھی دی ہے،تاکہ مستقبل میں ایسے مسائل سے بچا جا سکے




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
گدھا بازیاب،چور گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان