ڈپریشن کا علاج گلاب کے عطر سے ممکن ۔۔ |
|
هفته 28 جنوری 2023ء | |
اروما تھراپی خوشبو سے علاج کا طریقہ ہے اور اس حوالے سے ایران کی جماعہ سمنان برائے طبی تحقیق کے ماہرین نے تجربات میں انسان میں ڈپریشن اور تنائو میں کمی لانے کےلئے عطے گلاب کو موثر پایا ہئ،جبکہ گلاب کا عطردردِ سر اور دیگر امراض میں بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ جامعہ سمنان کے سائنسدانوں نے ایران کے دو مصروف ترین ہسپتالوں میں ایک سو اٹھارہ نرسوں اور ڈاکٹروں پر گلاب کے عطر کو آزمایا ہے، تحقیق کے دوران تمام رضاکاروں کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا جن میں ایک گروپ کو تلوں کا تیل، دوسرے کو ایک اور خوشبواور تیسرے گروپ کو عطرِ گلاب لگایا گیا۔ اس کے لیے ایک خاص ٹیوب استعمال کی گئی تاکہ اسٹاف اسے سونگھتے رہیں، بعد ازیں جب ان رضاکاروں سے معلومات اکھٹی کی گئی تو پتہ چلا کہ جن افراد کو گلاب کا عطر دیا گیا ان کےتناؤ میں بہت کمی واقع ہوئی اور انہوں نے کام کے تلخ تجربات کے دوران بھی مسرور انداز میں کام کیا۔ یہ تحقیق سائنس اینڈ ہیلنگ نامی جرنل میں شائع ہوئی ۔ سائنسدانوں کے مطابق گلاب کے عطر کے مثبت افراد دو ہفتے بعد سامنے آنے لگتے ہیں |