بڑھتا وزن جسم میں انسولین کا توازن بگڑنے کا سبب ہو سکتا ہے،تحقیق

بدھ 04 جنوری 2023ء

سوئٹرزلینڈ کی باسل یونیورسٹی کی تحقیق سامنے آیا ہے کہ جسم میں انسولین کی کمی بھی موٹاپے کا باعث بن سکتی ہے،تحقیق کے مطابق اگر انسولین بننے کا عمل متاثر ہو، جیسا ذیابیطس ٹائپ 2 کے ابتدائی مراحل میں ہوتا ہے، تو جسمانی وزن میں اضافے کا امکان بھی بڑھ سکتا ہے۔ تحقیق کے دوران چوہوں پر کیے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا کہ لبلبے کے خلیات میں پی سی 1/3 کو ٹرن آف کرنے پر یہ جانور ضرورت سے زیادہ کھانے لگے جس کے باعث وہ بہت جلد موٹاپے اور ذیابیطس کے شکار ہوگئے،پی سی ایسا خامرہ ہے جو انسولین کے حوالے سے سورتحال کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے سائنسدانوں کے مطابق ہائی بلڈ شوگر کے شکار مریضوں کے لبلبے میں پی سی 1/3 کی سطح گھٹ جاتی ہے،انسولین کی مقدار میں کمی سے ذیابیطس کا خطرہ ہی لاحق نہیں ہوتا بلکہ جسمانی وزن میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم