تمام لیبارٹریز ٹائیفائیڈ کی تشخیص کےلئے صرف بلڈ کلچر ٹیسٹ کریں،قومی ادارہ صحت کی ہدایت

جمعرات 22 دسمبر 2022ء

قومی ادارہ صحت نے ملک بھر کی تمام لیبارٹریوں کو ٹائیفائیڈ کی تشخیص کے لئے ٹائفی ڈاٹ اور وڈال ٹیسٹ کرنے سے روک دیا،صرف بلڈ کلچر ٹیسٹ سے تشخیص کی ہدایات جاری قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ بخار کے آؤٹ بریکس ملک کے مختلف حصوں خصوصاً سیلاب زدہ علاقوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں کچھ لیبارٹریاں ٹائفی ڈاٹ اور وڈال ٹیسٹ کر رہی ہیں جو مرض کی درست تشخیص نہیں کرتے،این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ بخار کی تصدیق کے لیے مصدقہ ٹیسٹ صرف بلڈ کلچر ہے ،تمام لیبارٹریاں بلڈ کلچر ٹیسٹ سے ہی ٹائیفائیڈ کی تشخیص کریں ماہرین کے مطابق وڈال اور ٹائفی ڈاٹ کے نتیجے میں ٹائیفائیڈ بخار کی غلط تشخیص ہوتی ہے، اکثر وائرل بخار اور ملیریا میں مبتلا افراد کی غلط تشخیص ہونے کے باعث انہیں اینٹی بائیوٹک ادویات دی جاتی ہیں جوکسی طور درست طریقہ علاج نہیں۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام