برطانیہ میں بیکٹیریا انفیکشن سے 6 بچے ہلاک

هفته 03 دسمبر 2022ء

برطانیہ میں اسٹرپ اے بیکٹیریا انفیکشن سے 6 بچے ہلاک ہو گئے برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے مطابق بیکٹریل انفیکشن سے انگلینڈ اور ویلز میں مجموعی طور پر چھ بچوں کی ہلاکت ہوئی برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ یا ناردرن آئرلینڈ میں بیکٹریا سے تاحال کسی موت کی تصدیق نہیں ہوئی میڈیا کے مطابق اسٹرپ اے انفیکشن کے اثرات عموماً مہلک نہیں ہوتے، بعض کیسوں میں بیکٹریا سے متاثرہ مریض شدید بیمارہو جاتا ہے،برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق گروپ اسٹرپ اے کی علامات میں گلے میں خراش اور جلد کی انفیکشن شامل ہیں،مرض سے بخار بھی ہو سکتا ہے،بیماری کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جا سکتا ہے۔ ۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد