غیر رجسٹرڈ اور بلیک میں ادویات کی فروخت،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کریک ڈاؤن شروع

هفته 18 نومبر 2023ء

ادویات کہ بلیک میل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع،وزارت صحت کی ہدایت پر ڈریپ نے کارروائی کا آغاز کردیا ترجمان وزارت صحت کے مطابق لاہور میں کی جانے والی کارروائی میں ھیپارن انجیکشن، ٹی بی، مرگی، کینسر اور جان بچانے والی ادویات بلیک میں فروخت کی جارہی تھیں،ادویات منظور شدہ قیمت سے زائد قیمت پر فروخت کی جارہی تھیں ترجمان کے مطابق ٹیگرال مرگی کی دوا 260 روپے ڈبی کی بجاے 1300سے 1400 کی فروخت کی جارہی تھی جبکہ ہیپارین انجکشن 975 کی بجاے 1500 سے 3000 کی فروخت ہو رہا تھا،ریووٹرل (Rivotril)267 روپے ڈبی کی بجاے 700سے 800روپے فروخت ہو رہی تھی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق ریووٹرل(Rivotril)2mg کی ڈبی چارسو کی بجاے 800سے 1000 روپے کی فروخت ہو رہی تھی جبکہ زینکس 0.5mg کی ڈبی دوسو اڑھتر کی بجاے چودہ سو روپے کی فروخت ہو رہی تھی،زینکس 1mg ڈبی 502 روپے کی بجاے 4000 روپے کی فروخت ہو رہی تھی اسی طرح الٹراوسٹ ڈبی 3418 روپے کی بجاے 6500 روپے کی فروخت ہو رہی تھی دوسری جانب بلوچستان میں غیر معیاری اور ممنوعہ سرنجوں کی ایک بڑی کھیپ ڈریپ نے قبضے میں لے لی جبکہ سندھ میں بھی ادویات کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے اور کئی میڈیکل سٹور سیل کئے گئے ہیں ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ندیم جان نے واضح کیا ہے کہ ادویات کی بلیک میں فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت کاروایی کا آغاز کر دیا ھے،حکومت کی منظور شدہ قیمت سے زاید وصول۔کرنے والوں کے کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رھے گا وفاقی وزیر صحت کے مطابق ناجائز منافع خوروں کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے مطابق بھاری جرمانے اور سزائیں دی جائیں گی




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان