برطانیہ میں زہریلے کیٹر پلرکی بھرمار،ماہرین نے خبردار کر دیا

جمعرات 11 مئی 2023ء

برطانوی ماہرین کے مطابق ’ڈارٹ ٹوسنگ ‘ نامی کیٹر پلر کے پاس جانے سے گریز کیا جائے کیٹر پلر کی یہ قسم زہریلی ہے ماہرین کے مطابق ان دنوں یہ کیڑے اپنی نسل خیزی کرتے ہیں اور باغات و سبزے میں کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں ان کیڑوں میں کئی اقسام کی سنڈیاں بھی شامل ہیں۔ ان میں اوک موتھ ہیئری کیٹر پلر نمایاں ہے جس کے بدن پر سخت بالوں جیسے ابھار بھی پائے جاتے ہیں۔ واضح رہے ان دنوں میں برطانیہ میں موسمِ گرما کی چھٹیاں ہوں گی اور عوام بڑی تعداد میں باہر نکلے گی۔ ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں بھی ان حشرات کو دیکھیں تو مجاز اداروں کواطلاع ضرور دیں۔ ان کے بالوں سے اگر جلد چھوجائے تو شدید جلن اور مرض کی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟