جلد کے کینسر کے علاج میں پیش رفت،بیکٹریا سے علاج ممکن؟؟

پیر 17 اپریل 2023ء

نئی تحقیق کے مطابق جانداروں کی جلد میں پائے جانے والے بیکٹیریا کو کچھ بدل کر کینسر کے علاج کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ یہ بیکٹیریا چوہوں کی روئیں بھری کھال میں عام پایا جاتا ہے جسے ’اسٹائفیلوکوکسس ایپی ڈرمائڈس‘ کا نام دیا گیا ہے۔جنیاتی طور پر تبدیل ہونے کے بعد بیکٹیریا جلد کے سرطان کے خلاف ایک ہتھیار بن گیا اور سرطان کا قلع قمع کردیا۔ تاہم اس عمل میں جلن اور کسی منفی اثرات کو نوٹ نہیں کیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تحقیق ڈاکٹر مائیکل فش باخ اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے جسے وہ ایک جادوئی عمل قرار دے رہے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق چوہے کی جلد پر شدید قسم کی سرطانی رسولیوں تھیں ۔ ہم نے صرف یہ کیا کہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ بیکٹیریا کی کالونی کو روئی پر لگایا اور جلد پر رگڑ دیا۔ بیکٹیریا نے خود ہی سرطانی پھوڑے کو ٹارگٹ کیا۔ سائنسدانوں کے مطابق غورکرنے پرمعلوم ہوا کہ جلد کی گہرائی میں سی ڈی ایٹ ٹی سیل پائے جاتے ہیں جو جسمانی دفاعی خلیات ہیں ۔ یہ کینسر سے بھی لڑتے ہیں اور کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں توقع ہے کہ اگر بڑی کامیابی ملی تو شاید انسانی جلد کا کینسر بھی اسی طرح ختم کرنا ممکن ہوگا




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار