پاک سوزوکی موٹرز نے پلانٹ کی عارضی بندش میں چار دن کی توسیع کردی

جمعه 13 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹرز نے چھبیس دسمبر کو عارضی طور پر پلانٹ بند کیا تھا جس میں مسلسل توسیع کا سلسلہ جاری ہے اور ذرائع کے مطابق اسکی ایک بڑی وجہ ایل سیز نہ کھولنے اور آلات کی درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری درآمدی آلات پر زیادہ انحصار کرتی ہے دوسری طرف پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال دوہزار بائیس میں پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت کی بنیاد پر اڑتیس فیصد کم ہو کر سولہ ہزار آٹھ سو گیارہ یونٹس رہ گئی۔ ماہرین نے مالی سال رواں سال دوہزار تئیس میں کاروں کی فروخت میں چالیس سے پچاس فیصد کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟