اوگرا نے گیس کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی،سمری وفاقی حکومت کو ارسال

بدھ 11 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواستوں پر اوگرا نے سوئی ناردرن کو موجودہ مالی سال کے لیے گیس کی اوسط مقررہ قیمت میں چار سو چھ روپے اڑسٹھ پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو چار سو ننانوے روپے اٹھائیس پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی،نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد یکم جولائی دوہزار بائیس سے ہوگا اگر وفاقی حکومت آئندہ چالیس دن میں ان نرخوں کی منظوری نہیں دیتی تو اوگرا نے گیس کے جن نرخوں کا تعین کیا ہے انہی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا، دوسری صورت میں حکومت کو عوام کو ریلیف فراہم کرنےکےلئے سبسڈی دینا ہوگی،واضح رہے کہ سوئی ناردرن نے بارہ سو چورانوے روپے اور سوئی سدرن نے چھ سو سڑسٹھ روپے چوالیس پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی تھی




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟