دنیا کی امیر ترین شخصیات کی دولت میں ایک سال کے دوران نمایاں کمی۔ایلون مسک امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم

جمعه 30 دسمبر 2022ء

دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں تین سو بانوے ارب کی کمی،ایلون مسک ایک سال کے دوران ایک سو بتیس ارب ڈالرز سے محروم ہوئے،دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز بھی چھن گیا بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوکرین روس جنگ، مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافے اور دنیا بھر میں شرح سود میں اضافے سے عالمی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے ،کووڈ کے دوران جہاں مایر اشخاص کے اثاثوں میں اضافہ ہوا وہیں دوہزار بائیس کے دوران غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ڈیٹا کے مطابق ٹوئٹر کے مالک اور دنیا کی امیر ترین شخصیا ت میں شامل یلون مسک ایک سال کے دوران 132 ارب ڈالرز اورجیف بیزوس 85 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے،جبکہ مارک زکربرگ کی دولت میں اسی ارب اور کینیڈا کے چینگ پینگ زاؤ نواسی ارب ڈالرز سے محروم ہوئے ہیں دوسری طرف بھارت کے گوتم اڈانی کے اثاثوں میں اس سال اضافہ ہوا ، وہ اس وقت 121 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔ برنارڈ آرنلٹ اس وقت 165 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں 138 ارب ڈالرز کے ساتھ ایلون مسک دوسرے،جبکہ 121 ارب ڈالرز کے ساتھ گوتم اڈانی تیسرے، 110 ارب ڈالرز کے ساتھ بل گیٹس چوتھے اور 108 ارب ڈالرز کے ساتھ وارن بفٹ پانچویں نمبر پر ہیں۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم