ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل لینڈنگ کمپنیوں کو ڈیٹا پاکستان سے باہر محفوظ کرنے پر پابندی عائد کردی

بدھ 28 دسمبر 2022ء

سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے مس سیلینگ،ڈیٹا پرائیویسی خی خلاف ورزی اور لائسنس یافتہ ڈیجیٹل لینڈنگ کمپنیوں کے حوالے سے خدشات کا نوٹس لے لیا،قرض لینے والے صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک کی ہدایات جاری کر دیں،ڈیٹا کی رازداری کےلئے فون بک اور فوٹو گیلری تک رسائی کی ممانعت،معلومات پاکستان سے باہر کسی کلائوڈ انفراسٹرکچر پر محفوظ نہیں کی جائے گی ایس ای سی پی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل قرضے دینے کے حوالے سے قاعد و ضوابط جاری کر دیئے گئے ہیں جن کے تحت کمپنیوں کو قرض دینے سے پہلے صارف کو مکمل معلومات دینا لازمی ہوگا اور اس حوالے سے فیکٹ سٹیٹمنٹ دینا ہوگی،شرائط کو سمجھنے کےلئے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں فیکٹ سٹیٹمنٹ کا خلاصہ جاری ہوگا،جبکہ کمپنیاں ماہانہ تفصیلی رپورٹنگ کی پابند بھی ہونگی ایس ای سی پی کے مطابق ڈیٹا کی رازداری کو یقینی بنانے کےلئے قرض لینے والوں کی فون بک یا فوٹو گیلری تک رسائی کی اجازت نہیں ہوگی،اور نہ ہی اس فون بک میں شامل افراد سے رابطے کی اجازت ہوگی،قرض لینے والے صارفین کے ڈیٹا کو پاکستان سے باہر کسی کلائوڈ انفراسٹرکچر پر بھی محفظ نہیں کیا جائے گا




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار